زیارت، اور کیچ ڈرون حملے، جانبحق تین افراد کی شناخت ہوگئی ۔

 


زیارت/کیچ (نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر زیارت اور کیچ کے علاقے دشتک میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زیارت کے علاقے انزرگی میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک چرواہا شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ابتک مبینہ ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت مہربان خان کے نام سے ہوا۔

علاقائی مکینوں کے مطابق شہید ہونے والے چرواہے کی لاش تاحال پہاڑوں میں موجود ہے اور اسے نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشتک کے سرحدی علاقے میں قابض پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے میں دو شہری شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

شہید ہونے والے افراد کی شناخت شاہ جان ولد داد محمد، ساکن دشت پیروتگ، اور صمد جان ولد محمد، ساکن دشت گواتے، کے ناموں سے ہوا ہے۔

دوسری جانب قابض فورسز نے زیارت میں 6 افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کیا ہے،  قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے  بلوچستان کے ضلع زیارت میں ایک خفیہ اطلاع پر آپریشن دوران مقابلے میں 6 مسلح افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔اس دوران انکے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا ہے ۔تاہم قابض فورسز نے ھلاک ہونے والوں کی تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post