بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تین مسخ نعشیں برآمد

 


گوادر / تربت ( نامہ نگار)  ضلع گوادر میں کلانچ لنک روڈ پر تلار ہوٹل کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ جوسک تھانے کے ایس ایچ او پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سری کہن ندی نعش برآمد  ،خضدار کٹھان ندی سے بھی ایک لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلانچ لنک روڈ پر تلار ہوٹل کے قریب ملنے والے نوجوان کی جیب سے ایک پرچی برآمد ہوئی ہے، جس پر ریحان نام درج ہے۔ تاہم نوجوان کی شناخت اور موت کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

دوسرے واقعے میں تربت میں پولیس کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر جوسک تھانے کے ایس ایچ او دورانِ گشت موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں سری کہن ندی میں تلاشی کے دوران ایک نعش برآمد ہوئی۔ لاش کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔

خضدار کھٹان ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد یونس ولد محمد یوسف غلامانی کے نام سے ہوا ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post