کوئٹہ( نامہ نگار) قلات کی رہائشی خاتون فرحانہ اقبال نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے بھانجے نے ہمارا جینا حرام کررکھا ہے،ہمیں ہمارے گھر سے نکال کر بے گھر کردیا۔
انھوں نے کہاکہ مجھےبے گھر کرنے کے بعد اب میری بیٹیوں کو اٹھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
اپنی دو بیٹیو ں کے ہمراہ قلات چھوڑ کر کوئٹہ آئی ہوں،اعلی حکام انصاف فراہم کریں۔
