ہرنائی ،پسنی زیارت چیک پوسٹوں اور کیمپ پر حملہ متعدد اہلکار ھلاک بڑی تعداد میں گاڑیوں املاک کو آگ لگادی گئی

 


ہرنائی (نامہ نگار)  مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں طالب ایریا کے مقام پر مسلح افراد کا قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ گزشتہ شب 10 بجے کے قریب ہوا، حملہ شدید نوعیت کا تھا، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں پورے علاقے میں سنائی دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، تاہم ہلاک اہلکاروں کی تعداد تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند جنگجوؤں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں، تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی۔
اس طرح گزشتہ شب زیارت کراس کسٹم ہاوس پر حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن ضیا کی فائل فوٹو
زیارت کراس کسٹم ہاؤس واقعہ پولیس کنٹرول پشین کے مطابق 8 افراد جاں بحق
زیارت کراس پر قائم کسٹم ہاؤس میں ہونے والے واقعے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کنٹرول پشین کے مطابق اب تک 8 افراد ھلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
واقعے کی نوعیت اور مزید نقصانات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید سرکاری اور مصدقہ معلومات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

دریں اثناء پسنی  مسلح افراد کا کوسٹل ہائی وے پر واقع پسنی زیروپوائنٹس کے چیک پوسٹس پر حملہ، کسٹم، ایکسائز اور پولیس کے چیک پوسٹوں کو آگ لگادی، مسلح افراد نے چیک پوسٹس پر کھڑی سرکاری گاڑیوں کو بھی نزر آتش کر دیا، حملہ آوروں نے پولیس، کسٹم اور ایکسائز اہلکاروں کے سرکاری اسلح بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسس نے مکران کوسٹل ہائی وے سمیت قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post