تمپ ( نامہ نگار ) ضلع تمپ کے علاقے اپسی کہن کے پہاڑی ایریا سے دو خستہ حال لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کرنے کردیا ہے جہاں قانونی کارروائی اور شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اس قدر خستہ حال ہیں کہ فوری طور پر ان کی شناخت ممکن نہیں۔ بعض مقامی ذرائع کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں ممکنہ طور پر یکم جولائی کو تمپ سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے الطاف مولابخش اور مروان ولد مشتاق کے ہوسکتے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں ہے اور نہ ہی پولیس یا ضلعی انتظامیہ نے لاشوں کی شناخت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ حتمی شناخت اہلِ خانہ کی جانب سے شناخت یا متعلقہ حکام کی سرکاری تصدیق کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
