بڑی سیاسی جماعتوں کو نئے صوبوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے رہنما میر طاہر بزنجو
نال ( نامہ نگار) معاہدے کے تحت بلوچستان کے پشتون اضلاع کو افغانستان سے الگ کرکے برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا، جبکہ ریاست قلات کے بعض علاقے بھی اس میں شامل کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنما میر طاہر بزنجو نے جاری بیان میں کیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف عوام کے پاس،بند کمروں میں بیٹھ کر صوبوں کو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
