خضدار / قلات ( نامہ نگار خضدار ضلع انتظامیہ کے مطابق آج شام 6 بجے سے خضدار شہر میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ سے قبل اپنی ضروری اشیاء خرید لیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
قلات کے بعد خضدار میں کرفیو کے اعلان کے باعث بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
قلات
ضلعی انتظامیہ قلات نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 7، 8، 9، 11، 12، 13، 14، 15، 20، 21، 25 اور 26 اگست کو رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ تاریخوں اور اوقات کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی و اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی یا انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پیش آنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔
