خضدار توتک میں ڈیئتھ اسکوائڈ سرغنہ شفیق مینگل سے منسوب تین ٹھکانوں پر حملہ، چار افراد ہلاک، ایک گرفتار

 


خضدار( نامہ نگار)  بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک میں ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ شفیق الرحمن مینگل سے منسوب تین ٹھکانوں پر مسلح حملے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

توتک ماضی میں بھی سنگین واقعات کے باعث خبروں میں رہا ہے۔ 2014 میں علاقے سے اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں، جن میں متعدد لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس وقت مقامی افراد اور بعض حلقوں کی جانب سے ان قبروں اور لاپتہ افراد کے معاملے میں شفیق الرحمن مینگل پر الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم ان الزامات کی آزادانہ اور حتمی قانونی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقامی ذرائع کے مطابق توتک میں شفیق مینگل سے منسوب بعض مقامات ماضی میں لوگوں کو حراست میں رکھنے اور مبینہ تشدد کے حوالے سے بھی زیرِ بحث رہے ہیں۔

اسی پس منظر میں آج انہی سے منسوب تین ٹھکانوں پر حملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ حملے کے محرکات، ہلاک اور گرفتار افراد کی شناخت سمیت واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post