پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے مورتان میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے دو ناقابلِ شناخت سر ملے، جہاں دھماکے کی وجہ سے بڑا گڑھا پڑگیاتھا ۔ انسانی سروں کو قبضہ میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔