کیچ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ تربت دشت گاؤں مکسر بازار میں مبینہ منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پر نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے جنرل سیکرٹری وسیم دشتی پر تشدد
نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے جنرل سیکرٹری وسیم دشتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مکسر میں مبینہ ٹوکن منشیات فروشی کے خلاف آواز بلند کرنے پر دادشاہ کریم نامی شخص نے ان پر بندوق کے بٹ سے حملہ کرکے شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
وسیم دشتی نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دادشاہ کریم کو فوری طور پر گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور دشت کے علاقے مکسر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ایس ایچ او دشت کھڈان کو فوراً کاروائئ کرنا چاہیے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروش بھی قابض فورسز پولیس سیاسی جماعتوں کو بھتہ دیکر منشیات بیچتے ہیں ،اور اکثر منشیات فروش تو خود پارٹیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ،بلوچستان میں کوئی بھی سیاسی پارٹی تنظیم ہو منشیات کی لعنت کی کاروبار میں ملوث ہے ۔
