پنجگور سے ایک نعش برآ مد

 


پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے ایئرپورٹ روڈ سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں، تاہم واقعے کی نوعیت اور مقتول کی شناخت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post