تربت ( نامہ نگار ) آبسر کے رہائشی مولا بخش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے بہرام اور مومن، مولا بخش، ساکن جمعدار یعقوب محلہ آبسر، چند ماہ قبل گھر سے نکلے تھے جس کے بعد سے ان کا اہلِ خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
مولا بخش نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹوں کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع یا خبر نہیں، اور نہ ہی ان کے موجودہ حالات سے وہ باخبر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے بیٹے بہرام اور مومن کسی غیر قانونی یا خلافِ قانون سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری خود ان پر عائد ہوگی۔
پریس کانفرنس کے دوران مولا بخش نے اعلان کیا کہ وہ اور ان کا خاندان اپنے بیٹوں کے کسی بھی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، اور ایسی صورت میں اہلِ خانہ ان سے مکمل لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
