جیوانی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد جبری طور پر لاپتہ،شال سے کمسن طالب علم جبری لاپتہ

 


شال (نامہ نگاران) جیوانی میں قابض پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت رضوان، صمد اور صابر امام کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ جیوانی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ جس کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہوسکا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کو انسانیت کی بنیاد پر فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اگر لاپتہ افراد پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، نہ کہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جائے۔

دوسری جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کِلی قمبرانی شال سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ کمسن طالب علم گہرام بلوچ کو مبینہ طور پر قابض پاکستانی دہشت گرد فورسز نے چھاپہ مار کر گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق گہرام بلوچ ولد فیض محمد کو 4 جنوری 2026 کی رات 1 بجے کے قریب ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق وہ ایک کمسن طالب علم ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا الزام سامنے نہیں آیا ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچے کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post