اس سے پہلے کبھی بھی صورتحال کو اس قدر خطرناک نہیں دیکھاتھا۔ سردار اختر مینگل


 کوئٹہ ( نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہاہےکہ اس وقت بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور یہ علاقہ نو گو ایریا میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا ہاؤسز مکمل طور پر خاموش ہیں،  انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے  کبھی بھی صورتحال کو اس قدر خطرناک نہیں دیکھا۔ کیا وزیر داخلہ وضاحت کر سکتے ہیں کہ وہ ایس ایچ او کہاں ہیں؟

خیال رہے کہ بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے جاری آپریشن “ہیروف 2” کے تحت حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خودکش حملوں، مسلح جھڑپوں اور سرکاری تنصیبات پر قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post