تربت دشت کھڈان کراس ایم 8 شاہراہ ،اور مکران کوسٹل ہاوے پر ٹریفک حادثات، پولیس اہلکار سمیت 3 ہلاک

 


تربت ( نامہ نگار ) دشت کھڈان کراس ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوس ناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار اللہ بخش موقع پر ہلاک ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل شدید متاثر ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مرحوم اللہ بخش کا تعلق پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تھا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے کے ایم ایٹ (M-8) روڈ پر زیرو پوائنٹ کے قریب زمیاد اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (MERC) نلینٹ کے مطابق حادثہ آج منگل کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ زمیاد اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں زمیاد میں سوار دونوں افراد سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو سول اسپتال گوادر منتقل کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظفر علی ولد اسماعیل ساکن تربت اور امیر احمد ولد عبداللہ ساکن بلیدہ کے نام سے ہو ا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post