پانوان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند جبری لاپتہ

 


گوادر (نامہ نگار )  مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جیونی کے نواحی گاؤں میں رات تین بجے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک بلوچ فرزند کو جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ شخص کی شناخت سید محمد ولد شاھو دوکاندار کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچ مہینے قبل بھی سید محمد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جو بعد میں بازیاب ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے جبری گمشدگی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post