سلمان بلوچ کے کمسن بھانجے کی المناک موت پر بلوچستان ٹوڈے نیوز کی پوری ٹیم شدید غم کا اظہار کرتی ہے۔

 


کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے نیوز )بیورو چیف وائس آف مکران خاران سلمان بلوچ کے کمسن بھانجے کا حادثاتی واقعہ نہایت دل خراش اور افسوس ناک ہے۔

اس غم کے موقع پر وائس آف مکران خاران کے بیوروچیف سلمان بلوچ کے کمسن بھانجے کی المناک موت پر بلوچستان ٹوڈے نیوز  کی پوری ٹیم شدید غم کا اظہار کرتی ہے۔
یہ صدمہ صرف سلمان بلوچ اور اُن کے خاندان کا نہیں بلکہ ہم سب صحافتی برادری کا مشترکہ دکھ ہے۔
بچے کی اچانک جدائی نے ہر دل کو بے حد افسردہ کر دیا ہے۔اس مشکل گھڑی میں ہم سلمان بلوچ، اُن کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ننھے فرشتے کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔
غم کی اس گھڑی میں ہم سب دلی طور پر سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بچے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post