بلوچستان ذمیاد گاڑی کی پہلی بار کشتی سے انوکھا تصادم میم بننا شروع

 


گوادر ( نامہ نگار )  ذمیاد گاڑی اور کشتی کے درمیان پیش آنے والا غیر معمولی ایکسیڈینٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ مشہور ذمیاد کا حادثہ کسی کشتی کے ساتھ پیش آیا۔ اس سے پہلے مختلف گاڑیوں ،درختوں ،گھروں اور دکانوں میں گھس جانے سمیت  دیگرحادثات کی خبریں ملتی رہیں، مگر کشتی سے ٹکر کی مثال نہیں ملی تھی۔

واقعے کے بعد شہریوں نے اس دلچسپ اور غیر معمولی واقعے پر مزاحیہ تبصروں اور پوسٹس کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post