بالگتر فورسز کی فائرنگ میں زخمی خاتون کے لواحقین نے سی پیک شاہراہ بلاک کردیا



تربت (بلوچستان ٹوڈے) فرنٹیئر کور ایف سی ہاتھوں خاتون کو زخمی کرنے کے خلاف ایم 8 شاہراہ بلاک، کوئٹہ تربت رابطہ منقطع
بالگتر میں گزشتہ دنوں دردانگ نامی ایک خاتون پر مبینہ فائرنگ اور انہیں زخمی کرنے کے بعد اہلیان علاقہ نے آج واقعہ کے خلاف ایم 8 شاہراہ کو بالگتر کے مقام پر بلاک کرکے احتجاج کے طورپر بند کردیا۔
ایم 8 شاہراہ کو بند کرنے کے بعد کوئٹہ سے آنے جانے والے گاڈیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، یاد رہے کہ 8 دسمبر کو  بالگتر سہاکی کے رہائشی ایک خاتون دردانگ زوجہ نزیر احمد فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے الزام تھا کہ وہ مبینہ طورپر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوچکی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post