سنجاوی بازار میں خوفناک آگ، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

 


سنجاوی ( نامہ نگار ) سنجاوی میں آج صبح سنجاوی بازار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ جھگی نما دکانیں تقریباً تین سال قبل تعمیر کی گئی تھیں۔ آگ نے علاقے کے مصروف ترین اور کاروباری مرکز کو مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

فائر بریگیڈ کی عدم موجودگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر شدید شعلوں کے باعث کامیاب نہ ہوسکے

Post a Comment

Previous Post Next Post