ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد نے عدالت روڈ کے قریب فائرنگ کرکے
ایک مرد اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔
دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق رڈ قوم گوٹھ، پریل روڈ، منجھو شوری سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کی تصدیق ہسپتال ذرائع نے کی ہے ۔
