بولان بھاگ شہر میں جرائم کا راج، موٹر سائیکل شوروم لوٹ لیا گیا، عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

 


بولان ( نامہ نگار ) بولان کے شہر بھاگ میں بدامنی انتہا کو پہنچ گئی ہے، جہاں ایک ہی رات میں موٹر سائیکل شوروم سے 6 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ بڑھتے ہوئے جرائم نے شہریوں کا صبر جواب دے دیا، جس کے بعد عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ پل بند کر دیا اور ٹائر نذرِ آتش کر دیے.
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھاگ شہر لاقانونیت کا گڑھ بن چکا ہے، چور دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں نے پولیس کی ناکامی اور انتظامیہ کی غفلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ شہر میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا قائم ہے، کاروبار اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر چوریوں اور بدامنی کا سلسلہ نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر بیان یا اقدام سامنے نہیں آ سکا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post