بارکھان دو برادریوں میں جھگڑا 3 افراد زخمی

 


بارکھان ( نامہ نگار ) بارکھان کے علاقے لنڈے میں میرانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی ٹانگ پر گولی لگی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر بارکھان ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں ایک زخمی کی حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج کے لیے ڈی جی خان ریفر کر دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post