ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار ) بستی درکھانوالی میں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کر ڈالا بستی درکھانوالی میں ایک انتہائی ہولناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کے گلے کاٹ کر انہیں بے دردی سے قتل کر دیا۔
مقتولین کی شناخت:
بیٹا: سہیل خان (عمر 40 دن)
بیٹی: اقراء بی بی (عمر 2 سال)
والد: ثناء اللہ قوم یوسفزئی۔
قاتل: بچوں کی والدہ زینب بی بی دختر نسیم خان، جو کرایہ دار کے طور پر بستی درکھانوالی میں مقیم تھی۔
سنگدل ماں زینب بی بی نے چھری کے وار سے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کر انہیں ذبح کر دیا۔
واقعے کے فوراً بعد مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول بچوں کے ماموں محمد حسن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کی بہن (بچوں کی والدہ) نے یہ انتہائی قدم اٹھایا اور دونوں بچوں کو قتل کر دیا ڈی۔ایس پی عدنان خان اور ایس ایچ او کینٹ ارسلان نے ماں کو گرفتار کرلیا مقامی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے اور مزید چھان بین اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ہولناک واقعے نے علاقے میں سوگ اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔
