پنجگور (ویب ڈیسک) چتکان بازار میں مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران پولیس کی گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کے دوران گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دو بینکوں حبیب بینک اور میزان بینک پر مسلح افراد کے حملے کے دوران مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہ ہو سکا کہ مسلح افراد کتنی نقد رقوم لے گئے، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع
کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی پر حملے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعہ پنجگور بازار کے مصروف علاقے بسم اللہ چوک میں پیش آیا۔
