بلوچستان کے رہائشی دو کاشتکار سندھ سے جبری لاپتہ، مختلف اوقات میں جبری لاپتہ 14 افراد بازیاب

 


شال ( نامہ نگار  )مقبوضہ  بلوچستان کے رہائشی دو افراد سندھ سے جبری لاپتہ جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 14 افراد بازیاب ہو کر اپنے اپنے گھروں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے منگچر کے دو رہائشی عبدالستار اور عبدالسلام  سندھ  کے شھر سکھر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے۔
لواحقین کے مطابق دونوں افراد سندھ میں کاشت کاری کررہے تھے  اور زراعت  سے وابستہ تھے۔

علاوہ ازیں قابض  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے امجد بلوچ سکنہ گوادر، رستم خان ولد عبدل ہادی قمبرانی، ہلال داد ولد داد اللہ سکنہ تمپ، عرفان حسین ولد ہیر خان، شہنواز ولد رحمت، جاوید جمعہ ولد جمعہ خان، ظہور احمد ولد فتح خان، زاہد احمد ولد ژیری خان، عبدالمالک ولد اللہ بخش، بشیر احمد ولد ژیری خان، عارف بلوچ، ضمیر احمد ولد عبد الواحد اور گاجیان سکنہ گریشہ، خضدار بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

ان تمام افراد کو رواں سال نومبر اور دسمبر میں مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post