ڈھاڈر اور کوئٹہ میں بم دھماکے ،قلات اسکول استاد 10 سالہ بیٹے سمیت قتل

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے دو مختلف علاقوں کوئٹہ اور ڈھاڈر میں دو علیحدہ دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر واقع زراعت کالونی کے مرکزی گیٹ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع بولان کے تحصیل ڈھاڈر میں سرکٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی سنی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک محسوس کی گئی۔ تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دریں اثناء گزشتہ روز قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق ہوگئے ، پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خیل کے رہائشی دس سالہ بچہ محمد اکرام ولد ماسٹر غلام سرور قوم زہری موقع جانبحق جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کے ٹیچر ماسٹر غلام سرور زہری زخمی شدید ہو گیا، جانبحق بچے کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال میں طبی امداد کے بعد شدید زخمی غلام سرور زہری کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جانبحق ہونے والے ماسٹر غلام سرور زہری ادبی تنظیم براہوئی اکیڈمی پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر محسن براہوئی، امان اللہ زہری، ماسٹر علی اکبر زہری کے چچا زاد بھائی اور ماسٹر عبدالستار زہری کے کزن تھے فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ سکی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post