کالج میں ہراسگی سے متعلق مفصل اور فعال کمیٹی موجود ہے۔ اگر کسی قسم کا واقع رونما ہوا ہوتا تو فوری طور پر متعلقہ کمیٹی اور انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا اور مناسب کاروائی کی جاتی۔ بولان میڈیکل کالج انتظامیہ



شالکوٹ ( نامہ نگار ) بولان میڈیکل کالج کی انتظامیہ انتہائی افسوس اور تشویش کے ساتھ اس بات کی تردید کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ نامعلوم عناصر کی جانب سے  ہراسگی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ واضح طور پر مؤقف رکھتی ہے کہ:
کالج میں ہراسگی سے متعلق مفصل اور فعال کمیٹی موجود ہے۔ اگر کسی قسم کا واقع رونما ہوا ہوتا تو فوری طور پر متعلقہ کمیٹی اور انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا اور مناسب کاروائی کی جاتی۔
ادارے کے تمام داخلی و بیرونی حصوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور دستیاب فوٹیج میں اس نوعیت کا کوئی واقعہ منظر عام پر نہیں آیا۔
پالیسی کے تحت کالج ہراسگی کے معاملے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے  کسی بھی صورت خواتین کے حقوق پر سمجھوتا ناقابل قبول ہے۔
ادارہ قابلِ استطاعت ذرائع اور قانونی راستوں کے ذریعے اُن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اپنی ذاتی یا سیاسی نیت سے ہراسگی کے نام پر ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کریں۔ ایسے افراد کے خلاف متعلقہ شواہد کی بنیاد پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
حفاظت کے مزید اقدامات کے طور پر امتحانی سینٹرز اور دیگر حساس مقامات پر اضافی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی جاری کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ، عملہ اور امتحانی عمل کے دوران مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
ہم عوام اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ بلا تصدیق معلومات کو آگے نہ بڑھائیں تاکہ ادارے کی ساکھ اور افراد کے حقوق دونوں کا تحفظ ممکن ہو۔ کسی بھی شکایت یا اطلاعات کے لیے براہِ راست متعلقہ کمیٹی یا انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post