پنجگور کی جملہ سیاسی قیادت بشمول بارڈر سے منسلک یونینین ملکر احتجاج کریں گے۔آل پارٹیز کا اعلان

 


پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور بارڈر کے مسلے پر مقامی مدرسہ میں آل پارٹیز سمیت بی این پی عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام مسلم لیگ ن جماعت اسلامی بارڈر بچائو تحریک زمیاد یونین کا مشترکہ اجلاس بارڈر کی بندش لسٹوں میں کٹوتی اور دیگر مسائل پر غوروخوص ڈپٹی کمشنر پنجگور کو مطالبات پر مبنی یادداشت پیش کیاگیا جس میں مطالبہ کیا گیا نوبت لسٹ کو فورا پبلک کیاجائے بصورت دیگر پنجگور کی جملہ سیاسی قیادت بشمول بارڈر سے منسلک یونینین ملکر احتجاج کریں گے ضلعی انتظامیہ جتنا جلد ممکن ہوسکے بارڈر کے معاملات کو حل کرے تاکہ لوگ سرحدی روزگار سے استفادہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ چیدگی نوبت لسٹ کو سابقہ پوزیشن یعنی 250 اور جیرک لسٹ کو بھی سابقہ اصل پوزیشن 350 پر بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بارڈر بچائو تحریک کے سعود داد زمیاد یونین کے حاجی سعید اللہ اور دیگر نے کی اجلاس میں بارڈر کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post