تربت( نامہ نگار ) تربت کے علاقے پیدارک میں فورسز کا چھاپہ نوجوان جبری لاپتپ ، اہلخانہ کے مطابق فورسز نے چاکر ولد اکبرعلی حراست لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے جسکی وجہ سے انکی زندگی کے حوالے سے تشویش ہے۔ اہلخانہ کے مطابق چاکر اکبرشال میں میڈیکل ٹیکنیشن کی کورس کررہے ہیں۔ وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں لہذا اسے بحفاظت بازیاب کرکے رہا یا پولیس کے حوالے کیا جائے۔
