نوشکی بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء ریفرنس اور ضلعی کابینہ بی این پی نوشکی حلف برداری

 


نوشکی ( نامہ نگار )  بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی 2ستمبر سانحہ میں شہید ہوئے والے نوشکی کے فرزندوں کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اور ضلعی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت  میر حاجی بہادر خان مینگل نے کی جبکہ مہمان خاص جناب ساجد ترین سینئر نائب صدر بی این پی تھے۔جبکہ اعزازی مہمانان میں ملک نصیر شاہوانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آغا حسن بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری رمضان بلوچ مرکزی پروفیشنل سیکرٹری اختر حسین لانگو فنانس سیکرٹری ،بابو میر محمد رحیم خان مینگل اور میر خورشید جمالدینی ممبران ایگزیکٹو کمیٹی شامل تھے ۔
تلاوت قرآن پاک کی سعادت قادر آباد یونٹ کے ساتھی عبدالمالک تقی نے حاصل کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میر عطا اللہ مینگل جنرل سیکرٹری بی این پی نوشکی اور ملک اکرم مینگل ضلعی انفارمیشن اینڈ کلچرل سیکریٹری نے سر انجام دیں ۔
شہداء کے لئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اور مقررین نے کہا کہ قائد سردار اختر جان مینگل پر من گھڑت جھوٹے مقدمات قابل مذمت ہے عدالت عالیہ کی جانب سے سفری پابندی ختم کرنے کے باوجود حکمرانوں نے قائد  کے نام لسٹ سے نہ نکالناانتقامی کاروائی کا ثبوت ہے اس کے بعد مرکزی سینئر نائب صدر نے ضلع کابینہ سے حلف لیا۔تقریب کے شرکا نے  شہداء نوشکل 2ستمبر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب سے مرکزی قائدین ملک نصیر شاہوانی آغا حسن بلوچ اختر حسین لانگو اور میر خورشید جمالدینی میر صادق علی جمال دینی   نے خطاب کیا۔مہمان خاص  ساجد ترین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے اس پروگرام کو ایک تعزیتی تقریب نہیں بلکہ قربانی کی عہد کی تجدید کہا۔شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا لیکن یہ پیغام بھی دیا کہ نظریات موت کے پابند نہیں۔جدوجہد مشکل ضرور ہیں لیکن اس میں کامیابی چھپی ہوتی ہے۔
مقررین نے منتخب ضلعی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور حلف کی پاسداری کا بھی کہاکہ آپ ہمیشہ مظلوم و محکوم اقوام کے ساتھ کھڑا رہیں گے اور ہر
اس جدوجہد کا حصہ بنیں گے
جو انصاف، برابری، اور  بلوچستان کے سرزمین میں حق حاکمیت حق  ملکیت اور شہدا کی فکر فلسفے کو پائے تکمیل تک جدوجید کو تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کابینہ سے مخاطب ہو کر کی آج آپ عہدے سنبھال نہیں رہے بلکہ ایک قومی جہد کی ذمےداری اٹھا رہے ہیں۔یہ وسائل پہ اختیار کی زمیداری ہے ۔اپ کے کندھوں پہ عوامی اعتماد کا بوجھ ہے۔ا نہوں نے کہا ہم بلوچستان کے عوام کے سیاسی سماجی تحفظ کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں گے ۔مقرریں نے باہمی اتحاد و اتفاق پہ زور دیا۔ انہوں نے عملی کاموں پہ زور دیا
انہوں نے پارٹی ورکرز کو بین الاقوامی معاملات و معاہدات کے حوالے سے آگاہی اور محتاط رہنے کو کہا۔ 
جناب رمضان بلوچ نے  قراردادیں پیش کی۔ جسے شرکاء نے منظور کر لی۔اخر میں ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل نے خطاب کیا ۔اپ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے پارٹی کے لئیے شہداء کی قربانیوں کو تفصیل سے گنوایا۔نوشکی میں امن و امان کی ابتر صورت حال  پر تشویش کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ ایسی صورت حال پہ پارٹی خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post