کیچ (نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں قابض پاکستانی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک بلوچ نوجوان کو قتل کیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں لاپتہ ۔ عینی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان پکنک منانے کے لیے گئے تھے کہ فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اسماعیل ولد ابراہیم اور زخمی نوجوان کی شناخت نعمان ولد حیدر کے نام سے کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہیں اور اس کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیل سامنے نہیں آ رہی۔
مقامی آبادی کے مطابق حالیہ برسوں میں مقبوضہ بلوچستان کے مختلف حصوں میں اس طرح کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ چلتن اور بلیدہ کے مقامات پر بھی اس سے پہلے ایسے واقعات ہو چکے ہیں جہاں تفریح کے لیے جانے والے بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
