سردار اخترجان مینگل کا ڈاکٹر حاجی علی محمد باروزئی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت

 


مستونگ ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل نے ٹیلی فون کے ذریعے بی این پی کے بزرگ رہنما، راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کے دیرینہ سیاسی رفیق ڈاکٹر حاجی علی محمد باروزئی کے انتقال پر اُن کے بیٹوں سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

سردار اختر جان مینگل نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علی محمد باروزئی ایک بااصول، نظریاتی اور کمیٹڈ سیاسی بزرگ رہنما تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں جیل کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنے سیاسی و نظریاتی مؤقف سے کبھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبرِ جمیل دے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post