تربت ( نامہ نگار ) ڈیلٹا اسکول کے مین کیمپس اور آپسر کیمپس کے طلباء کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ منعقد ہوا۔
یہ میچ ماڈل اسکول تربت کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جس میں جماعت ہشتم اور ہفتم کے طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔
میچ میں ٹاسک کے زریعے مین کیمپس نے پہلے بیٹنگ کیا اور آپسر کیمپس نے باؤلنگ میں حصہ لیا۔
میچ کے دوران طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مین کیمپس کے باصلاحیت کھلاڑی عبدالوحید نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سو سے زائد رنز بنائے، جبکہ آپسر کیمپس کے طالب علم زید لیاقت نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔جبکہ ابراہیم نےبھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران مین کیمپس سے سر مقبول امید اور سر احسان سعید جبکہ آپسر کیمپس سے سر افراز بلوچ اور سر احسام بلوچ موجود تھے جنہوں نے کھلاڑی طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈیلٹا اسکول کی جانب سے کھیلوں سمیت مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد طلباء کی ذہنی و جسمانی تربیت کو فروغ دینا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو کھیلوں، مباحثوں اور دیگر سرگرمیوں میں شامل کرنا ادارے کا مستقل اور کامیاب عمل ہے، جو طلبہ کی خود اعتمادی اور صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
طلبہ نے اسکول کے ڈائریکٹر سر مراد اسماعیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امیدہیکہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جائےگا۔
