تمپ، دو دن قبل لاپتہ ہونے والے دلہا عمران کی لاش برآمد

 


تربت (نامہ نگار ) ضلع کیچ کے علاقہ تمپ سے  دو دن قبل لاپتہ ہونے والے دلہا عمران ولد نادل قومی کی لاش آج تمپ کے علاقے گومازی کراس سے برآمد۔

ذرئع کے مطابق عمران کو دو روز قبل قابض پاکستانی فوج نے گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا تھا، اس وقت وہ شادی کی تیاریاں کر رہا تھا اور ایک دن بعد اس کی شادی طے تھی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے گزشتہ دو دن سے عمران کی رہائی کے عوض دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے تھے، تاہم مالی وسائل نہ ہونے کے باعث وہ رقم ادا کرنے سے قاصر رہے۔  اہل خانہ کو تاوان کی ادائیگی سے انکار پر انہیں مسلسل سنگین دھمکیاں دی جاتی رہیں اور بالآخر دو دن بعد عمران کی لاش پھینک دی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post