بلوچ مسئلہ اس قدر سنگین ہو چکا ہے کہ مجھے سمیت کسی نواب سردار کے ہاتھ کچھ نہیں رہا، سردار یار محمد رند



ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگار ) سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند بہرانی ہاؤس ڈیرہ اللہ یار پہنچے، جہاں انہوں نے الحاج میر کریم بخش خان بہرانی کے انتقال پر اہلِ خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ماہ رنگ لانگو سمیت تمام بلوچ بیٹیوں کو باعزت طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں نے کبھی بلوچستان کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی، حکومت کو اب دور اندیش فیصلے کرنے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی طور درست نہیں، بلوچوں کو طاقت کے بجائے عزت دے کر ان سے ہر بات منوائی جا سکتی ہے۔ سردار رند نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے ارد گرد موجود افراد انہیں کبھی درست مشورہ نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ مسئلہ اب اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب مجھ سمیت کوئی بھی بلوچ نواب یا سردار کچھ نہیں کر سکتا، تاہم ہر باشعور بلوچ اپنے خطے کے حالات پر فکرمند ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post