خضدار(نامہ نگار )بلوچستان بار کونسل کے انتخابات 2025 میں خضدار سے تعلق رکھنے والے خالد محمود ایڈووکیٹ نے بھاری اکثریت حاصل کرتے ہوئے اگلے پانچ سال کے لیے ممبر منتخب ہوگئے۔ خالد محمود ایڈووکیٹ نے 87 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ظہور احمد ایڈووکیٹ کو 43 ووٹ مل سکے پولنگ خضدار، قلات اور خاران میں ہوئی جہاں وکلاءنے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ قلات اور خضدار کو ایڈووکیٹ خالد محمود نے لیڈ کیا اور کامیابی حاصل کی انہیں خضدار سے 57 ، قلات سے 23 جب کہ خاران سے 7 ووٹ ملے خضدار بار ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ پولنگ کا عمل شفاف رہا۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی خضدار میں جشن کا سماں ہے اور اہل جھالاوان کی جانب سے خالد محمود ایڈووکیٹ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں خالد محمود ایڈووکیٹ نے کامیابی پر کہا کہ یہ اعتماد وکلاءکی خدمت کا عہد ہے۔ وہ بار کونسل میں وکلاءکے حقوق اور عدالتی اصلاحات کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ یہ انتخابات بلوچستان بار کونسل کی تشکیل نو کا حصہ ہیں جو اگلے پانچ سال تک وکلاءکی نمائندگی کریں گے۔ اس پر وکلاءبڑی تعداد میں موجودتھے۔
