ڈیرہ بگٹی نامعلوم اغوا کاروں نے 5 افراد اغوا کر لئے



ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی  میں نامعلوم اغوا کاروں نے 5 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس فورس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کا واقعہ کس علاقے میں پیش آیا اور اغوا شدگان کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post