حب خاتون سمیت 2 افرادقتل ،ایک نوجوان زخمی

 


حب (نامہ نگار ) حب فائرنگ اور تشدد سے خاتون سمیت دو افراد قتل نوجوان زخمی، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ پہلا واقعہ حب شہر کے علاقہ جام کالونی میں پیش آیا جہاں ہفتہ بازار مشکے پاڑہ کے قریب سے ضعف العمر شخص کی تشدد زدہ رضائی میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کو تشدد کر کے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک دی اور فرار ہو گئے ہیں ،دوسرا واقعہ حب شہر کے علاقہ عدالت روڈ پر پیش آیا ہے جس میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے جبکہ بلوچ کالونی میں نامعلوم افتراد کی فائرنگ سے پندرہ سالہ رحمت اللہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو مزید کاروائی اور شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیا، واضح رہے کہ حالیہ دنوں حب شہر میں امن و مان کے حوالے سے صورتحال کافی حد تک مخدوش ہوچکی ہے اور حالت پولیس کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پور ناکام نظر آرہی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post