دبئی ( نامہ نگار ) خان آف قلات سلیمان داؤد سے ان کے صاحبزادے کی طویل عرصے بعد ملاقات ،خان قلات میر سلیمان دائود احمدزئی جلاوطن ہیں ۔ ان کی جلاوطنی نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد 2006 میں قلات میں منعقدہ جرگہ کے بعد سے شروع ہو گئی جب آغا سلیمان دائود بیرون ملک چلے گئے اور تاحال واپس نہیں آئے۔ انہوں نے اپنی جلاوطنی کے دوران لندن امریکہ بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بھی دورہ کیا جبکہ اقوام متحدہ کے اجلاسز میں مدعو بھی ہوئے۔
خان آف قلات میر سلیمان دائود احمدزئی کے بیرون ملک ہونے کے سبب کوئی بڑا جرگہ منعقد نہیں ہوسکا تاہم منعقدہ جرگوں کی سربراہی خان سلیمان دائود کے چھوٹے بھائی آغا عمر احمدزئی کرتے رہے ہیں ۔
خان سلیمان سے آج دبئی میں ان کے صاحبزادے محمد احمد نے ملاقات کی ہے جو اپنے والد کے جلاوطنی کے وقت سے اب تک قلات اور شال میں مقیم رہے ہیں ۔
یہ ان کی طویل عرصے بعد ملاقات ہے