ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے تین جبری لاپتہ افراد کی نعشیں برآمد

 


ڈیرہ بگٹی ( ویب ڈیسک  ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ صحبت پور میں گزشتہ رات  تین افراد کو سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا۔ جن میں سے دو کی شناخت جمیل ولد خاوند بخش بگٹی، پیر جان ولد کرمان بگٹی ناموں سے ہوا ہے جو نواب بازار ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ مرہٹہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
جبکہ تیسرے شخص کی شناخت حاضر بگٹی کے نام سے ہوا ہے جس کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

یاد رہے کہ جمیل بگٹی اور پیرجان بگٹی کو19 مارچ 2025 کو ڈیرہ بگٹی شہر سے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

اس سے قبل اس سال 12 جون کو بھی سوئی میں نام نہاد سی ٹی ڈی نے پہلے سے لاپتہ تین نوجوانوں جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔ جن کی شناخت یوسف ولد شاہ نواز بگٹی، علی بیگ ولد پاپی بگٹی اور زاہد ولد عثمان بگٹی کے ناموں سے ہوا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post