قلعہ سیف اللہ میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

 


قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار ) لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کے خلاف قلعہ سیف اللہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مرکزی انجمن تاجران اور تنظیمی انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ کی اپیل پر بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے، اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔
تاجران کی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لیویز فورس بلوچستان کا تاریخی، مقامی اور عوامی ادارہ ہے، جسے کسی بھی صورت میں پولیس میں ضم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس حکومتی فیصلے کو غیر منصفانہ، غیر آئینی اور عوامی مفادات کے منافی قرار دیا۔
انجمن تاجران کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ لیویز فورس کے اختیارات، بقا اور عوامی تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوامی مفاد کے اس مسئلے پر کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post