چاغی ،اوتھل (بلوچستان ٹوڈے ) گردی جنگل بازار میں دکاندار کے ہاتھوں دکاندار قتل ۔گردی جنگل بازارمیں دو دکانداروں کے درمیان جھگڑا ایک دکاندار جاں بحق پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دکاندار دادا محمد ولد حاجی دوست محمد نے دوسرے دکاندار حبیب اللہ ولد محمد نسیم ساکن کلی گورگئیج پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اوتھل کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بلیدہ کا رہائشی شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث انکی کار ٹریکٹرسے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں بلیدہ کارہائشی فضل ولد عطامحمد سکنہ میناز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اوتھل کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ بچہ خطرے سے باہر ہے۔