مولانا ہدایت الرحمن کیجلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں ۔ترجمان حق دو تحریک

 


کیچ ( نامہ نگار ) حق دو تحریک کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ عبداللہ عابد نامی سنٹسر کے ایس ایچ او بجائے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کارروائی پر ناکامی تسلیم کرنے کے ایک منتخب عوامی نمائندے پر مقدمہ درج کیا جو انتہائی تشویش و افسوس کا باعث ہے

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ایس ایچ اومبینہ طورپر  آقاؤں، منشیات فروشوں، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کو خوش کرنے کیلئے مبینہ سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں اس لئے ان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کے ایماء پر ایک ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کررہے ہیں جو جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کررہے تھے۔
بیان میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر سے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ پولیس افسر کو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ کارروائی کریں اور ان کی جگہ ایسے ایس ایچ او کو تعینات کریں جو سہولت کاری کے بجائے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرے

Post a Comment

Previous Post Next Post