حب راؤ انوار اور اسحاق لاشاری میرے سسر کے قتل میں ملوث ہیں

 


حب ( نامہ نگار ) حب  راؤ انوار اور اسحاق لاشاری میرے سسر کے قتل میں ملوث ہیں، قانونی طریقے سے سزا دلوائیں گے، وزیرِ زراعت میر علی حسن زہری کا اعلان،انھوں نے کہا کہ  میرے خلاف سوشل میڈیا پر  مہم ایک سوچی سمجھی سازش ہے، کردار کشی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ  راؤ انوار، اسحاق لاشاری اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مخالفین جعلی پروپیگنڈے کے ذریعے عدالتوں پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، منفی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہاکہ انصاف اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ذاتی انتقام کے بجائے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔
سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے پیچھے چھپے کرداروں اور ان کے مذموم مقاصد کو جلد عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post