مستونگ ( بلوچستان ٹوڈے ) پولیس کے مطابق منگل کی صبح  ایگل اسکواڈ کا ایک اہلکار ڈیوٹی کے لیے دشت سے  مستونگ شہر جارہا تھا  ۔ راستے میں دشت کمبیلا کے مقام پر  دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ اہلکار نے حاضر دماغی اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پستول سے جوابی فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو محمد یوسف ولد محمد علی شاہوانی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی محمد حسن ولد محمد عظیم بنگلزئی زخمی ہوگیا۔دونوں ملزمان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم سے بتایا جاتا ہے۔ہلاک کی لاش اور زخمی ڈاکو کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ۔ مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
 
