پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی. صوبائیوزیراطلاعات عظمیٰ بخاری

 


لاہور ( نامہ نگار ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے اور سفارش پر مبنی مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔
ٹی ایل پی نے 10 اکتوبر کو ’لبیک یا اقصیٰ‘ کے نام سے لاہور تا اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا تھا، جسے روکنے کی کوششوں پر ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس میں متعدد جھڑپیں ہوئیں۔ 13 اکتوبر کو پنجاب کے شہر مریدکے میں مارچ کو منتشر کر دیا گیا.
پولیس کے مطابق مارچ میں شامل افراد کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ایک ایس ایچ او جان سے گئے اور 80 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ٹی ایل پی نے بھی اپنے کئی کارکنوں کی اموات، زخمی ہونے اور گرفتاریوں کا دعویٰ کیا۔
مرید کے واقعہ کا مقدمہ ٹی ایل پی رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا.
آج عظمٰی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب کابینہ نے لبیک پر پابندی لگانے کیلئے منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی یہ منظوری وفاقی حکومت کو بھیجوا دی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post