پنجگور ،پروم میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہونے بعد اغوا

 


پنجگور ( نامہ نگار )
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں ریاستی پشت پناہی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد زبردستی اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاب بلوچ ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ 27 اکتوبر کو پیش آیا جب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نوجوان کے گھر بسد میں دھاوا بول کر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا اور بعد ازاں اسے اغوا کر لیا گیا۔ نوجوان کی موجودہ صورتحال اور اس کے اغوا کاروں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا اور ان پر شدید تشدد کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post