دالبندین مسلح افراد کی فائرنگ پروفیسر کا بھائی ھلاک

 


دالبندین(ویب ڈیسک)نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈگری کالج دالبندین کے پروفیسر محمد اشرف محمد حسنی کے چھوٹے بھائی علی مردان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کلی ملک رسول بخش سمالانی کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے علی مردان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہیں چار گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی حالت میں پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیے گئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post