خضدار ( نامہ نگار ) بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ زہری میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض غفلت نہیں بلکہ ظلم ہے۔ دو ماہ سے سڑک کی بندش نے خوراک، ادویات اور روزگار کا سلسلہ منقطع کر دیا ہے۔ بچے تکلیف میں ہیں، کپاس کی فصل تباہ ہو چکی ہے، اور خاندان مایوسی کا شکار ہیں۔ کب تک معصوم بلوچوں کی زندگیاں طاقت کی سیاست کی نذر ہوتی رہیں گی؟